Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 18, 2017 07:33 pm views : 598

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- PML(N) Leader Talal Chaudrhy Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، سیاسی یتیم سپریم کورٹ میں احتساب کے لئے نہیں اقتدار کے لئے آتے ہیں، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہناہے کہ پاناما کیس کا کھیل احتساب کا نہیں اقتدار کا ہے جو وزیر یا وزیراعظم نہ بن سکے وہ عدالت سے کندھا لگائے بیٹھے ہیں اور روزانہ سپریم کورٹ کے باہر سیاسی یتیم اقتدار کا لنگر لینے قطار بنا لیتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر تحریک انصاف بہت خوش ہے لیکن یہ وہی جے آئی ٹی ہے جو قانون کی خلاف ورزی کو دیکھنے کے بجائے خود قانون کی خلاف ورزیاں کرتی رہی، اصولوں کی خلاف وزری کر کے رشتے داروں کو ٹھیکا دیا انہوں نے ناقص مواد اکٹھا کیا اور جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی وہ تعصب پر مبنی ہے، جے آئی ٹی نے کس طرح گل کھلائے وہ ہم آہستہ آہستہ بتائیں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کھیل احتساب کا نہیں بلکہ اقتدار کا ہے، جو وزیر یا وزیراعظم نہ بن سکے وہ عدالت سے کندھا لگائے بیٹھے ہیں اور روزانہ سپریم کورٹ کے باہر سیاسی یتیم اقتدار کا لنگر لینے قطار بنا لیتے ہیں، انہیں یہ نہیں پتہ کہ اقتدار عوام دیتے ہیں جبکہ سپریم کورٹ سے صرف انصاف ملتا ہے، یہ لوگ دراصل وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ کرعدالت پرعدم اعتماد کااظہار کررہے ہیں۔
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری بھی نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں انہیں پتہ نہیں کہ استعفیٰ لینے سے کتنا درد ہوتا ہے، نوازشریف سے تو بڑے بڑے استعفیٰ نہیں لے سکے وہ تو ابھی بچے ہیں، وہ اپنے والد سے پوچھیں کرپشن کیا ہوتی ہے کیوں کہ آصف علی زرداری کرپشن کے آئین اسٹائن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گلی گلی میں شور ہے نیازی کے پیچھے کوئی اور ہے، سازش کے تانے بانے باہر سے ملتے ہیں اور عمران خان اور ان کے بھتیجے بلاول زرداری بیرون ملک سے ہونے والی تمام سازشوں کی کٹھ پتلیاں ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا ہے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا خاموش اتحاد ہے، یہ لوگ سندھ میں تیر اور پنجاب میں بلے کے نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے، 2013 میں بھی متحدہ اپوزیشن نواز شریف کے خلاف تھی لیکن تمام تر مخالفت کے باوجود نواز شریف وزیراعظم بنے تھے اور اب بھی 2018 میں نوازشریف ہی وزیراعظم بنیں گے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved