Jul 18, 2017 07:49 pm
views : 736
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد ، پاناما کیس کی تحقیقات 60 دن میں ممکن ہی نہیں ہے،دانیال عزیز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ بلاول کی پارلیمنٹ سےاستعفیٰ دینے کی بات پی ٹی آئی کی زبان ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ
پاناما معاملے سے جن جماعتوں کا کوئی تعلق نہیں وہ بھی سپریم کورٹ آگئی
ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلی سے استعفے کی
جو بات کی وہ تحریک انصاف کی زبان ہے۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 60 دن میں پاناما کیس کی تحقیقات
ممکن ہی نہیں ہے جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 کو خود مشکوک کردیا
گیا ہے اس لئے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد نمبر 10 کو کھولا جائے اور ویڈیو
ریکارڈنگ جاری کی جائیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے اور اب یہ کیس
کیسے کیسے رنگ بدل رہا ہے جب کہ فریق پی ٹی آئی کا وکیل اپنے موقف سے
پیچھے ہٹ گیا ہے۔
پاناما کیس میں فریق، جماعت اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے 2016 کی پاناما سے متعلق
درخواست میں 450 افراد کا نام دیا لیکن 2017 کی ترمیم شدہ درخواست میں صرف
شریف فیملی کا نام تھا، جماعت اسلامی کو کس نے مجبور کیا کہ 450 ناموں سے
بھاگ جائے، جماعت اسلامی جواب دے کہ وہ اپنے موقف سے کیوں بھاگی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی
کی خیبرپختونخوا میں وزارتوں میں ملی بھگت ہے جہاں احتساب کمیشن کو تالے
لگا دیے گئے ہیں۔