Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 18, 2017 08:19 pm views : 543

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- State Minister Abid Sher Ali Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، چیلنج کرتا ہوں شیخ رشید اپنے اثاثے مجھے دیں اور میرے لے لیں، عابد شیر علی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے شیخ رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں شیخ رشید اپنے اثاثے مجھے دیں اور میرے اثاثے رکھ لیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز جشن کا منصوبہ بنایا تھا، خان صاحب، قوم آئین اور جمہوریت کی فتح کا جشن ضرور منائے گی، آپ جیسے لوگ جمہوریت کا دھڑن تختہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نوازشریف کے جوتے صاف کرتے تھے اور آج کہاں سے کہاں آگئے، شیخ رشید کو نالہ لئی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو مزدور کہنے والے شیخ رشید کو چیلنج کرتا ہوں کہ اپنے اثاثے مجھے دیں اور میرے اثاثے لے لیں۔
عابد شیر علی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمودقریشی سے پوچھتا ہوں کتنا نذرانہ ملا اور کتنا ٹیکس ادا کیا؟ شاہ محمود نذرانے اور چڑھاوے کھاتے ہیں، یہ لوگ درباروں کے تیل چوری کرکے بیچتے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر چوہدری شجاعت بیگانی شادی میں بوڑھا دیوانہ بن کر پہنچے۔ فیصلے آئین و قانون کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved