Jul 19, 2017 12:21 pm
views : 582
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 22 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،22 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس22پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ45613پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر293کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 159کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔