Jul 19, 2017 12:42 pm
views : 723
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Foreign Minister of the State of Qatar, Sheikh Mohammed bin Abdulrahman Al-Thani
اسلام آباد ،وزیر اعظم نواز شریف سےقطر کے وزیر خارجہ شیخ محمدعبدالرحمان الثانی کی ملاقات
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمدعبدالرحمان الثانی نے وزیر اعظم نواز شریف سے
ملاقات کی ہے جس میں مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمان
الثانی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں
پاک قطر تعلقات سمیت مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران قطرکے وزیر خارجہ کا وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں پر
شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب، یواےای، بحرین اور مصر کے مطالبات اور اپنے
موقف سے آگاہ کیا، شیخ محمد نے امیر کویت شیخ جابر الصباح کی مفاہمتی
کوششوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خلیجی ممالک کےساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان
کی ترجیح ہیں، پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم
نےامیر کویت کی مشرق وسطی میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ
پاکستان مشرق وسطی میں امن کوششوں اور تنازع کےحل کی مخلصانہ کوششوں کی
حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ برادر اسلامی ممالک میں مسائل کا
سفارتی حل تلاش کیا جائے، موجودہ خلیجی تنازع کےحل کے لیے مل کر کوششیں
کرنا ہوں گی۔