Jul 19, 2017 01:29 pm
views : 716
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- AML Chief Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد،وزیر اعظم کو ڈٹے رہنا کا مشورہ دینے والے انکی سیاسی قبر کھود رہے ہیں،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا
مشورہ دینا نواز شریف کی سیاسی قبر کھودنا ہے،نواز شریف پاکستان کو جتنا
بدنام کر سکتے تھے کردیا،اس سے ذیادہ بدنام نہیں ہوسکتا۔
سپریم کورٹ کے باہر پاناما جے آئی ٹی کیس کی تیسری سماعت سے قبل ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ خواجہ حارث
نے کل کی سماعت میں تسلیم کیا کہ وزیراعظم نے دبئی کا اقامہ لیا ہے، خواجہ
حارث کی اس دلیل کے بعد گیم اوور ہوگیا ہے اور اب عدالت سے باہر محاذ آرائی
ختم کی جائے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ نے کہاکہ کل کی سماعت میں بھی ججوں نے کہا کہ
منی ٹریل ہے تو لے آؤ، جے آئی ٹی کو گالیاں دینے والے سپریم کورٹ کو گالیاں
نکال رہے ہیں،شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے پاس استعفے کے سوا کوئی
آپشن نہیں بچا ہے۔