مستونگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق,1زخمی
مستونگ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوگئے۔
مستونگ کے علاقے چھوتو کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کوئٹہ سے کراچی
جانے والی کار پراندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3
افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے،زخمی شخص کو سول اسپتال کوئٹہ
منتقل کردیا گیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے مستونگ میں کار پر
فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جب کہ متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم
دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایدھی رضا کار
نے کہاکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہماری ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں
اور ایک زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔
موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ افسر کاشف رفیق نے کہاصبح سویرے واقع کی اطلاع
ملی تو جائے وقوعہ پر پہنچ کرروڈ کو بند کیا اور ایمبولینس منگواکر امدادی
کارروائیاں شروع کیں۔