Jul 19, 2017 04:49 pm
views : 572
Location : Business and Trade Center
Sialkot- PM Nawaz Sharif inaugurates Sialkot Business and Trade Center
سیالکوٹ ، وزیراعظم نےسیالکوٹ کے ایوان صنعت و تجارت میں بزنس اینڈ ٹریڈ سینٹر کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم نواز شریف نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں "ریاض الدین شیخ بزنس اینڈ ٹریڈ سینٹر" کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیالکوٹ میں سیکیورٹی کے انتہائی
سخت انتظامات کیے گئے جب کہ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ بینرز بھی
آویزاں کیے گئے۔
ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا
جس کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں پہلے ایکسپو سینٹر کا افتتاح کیا جسے "ریاض
الدین شیخ بزنس اینڈ ٹریڈ سینٹر" کا نام دیا گیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیربرائے پانی و بجلی خواجہ محمدآصف ، وفاقی وزیر
برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال اور وزیرتجارت خرم دستگیر بھی
وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔