کراچی،شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،موسم خوشگوار
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ہرطرف جل تھل ہوگیا۔
شہر قائد میں دوپہر کو گرمی دیکھی گئی اور سورج کی تپش میں بھی تیزی دکھائی
دی تاہم دیکھتے ہی دیکھتے سہ پہر میں کالے بادلوں نے کراچی کو اپنی آغوش
میں لے لیا جس کے بعد 4 بجے کے قریب موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کراچی میں آئی آئی چند ریگرروڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، لیاقت آباد، شارع
فیصل، اورنگی ٹاؤن، بفروزن، گلبہار، ناظم آباد، گولیمار اور کورنگی سمیت
مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور
بوندا باندی دیکھنے میں آئی۔
بارش سے شہر کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور شہری بارش سے لطف اندوز
ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ بارش سے کئی علاقوں میں نکاسی
آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے سبب پانی بھی کھڑا ہوگیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ
موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں 22 اور 23 جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے جب
کہ آج ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔