Jul 20, 2017 12:35 pm
views : 602
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 125 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،125 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس125پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 45544پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر321کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 172کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،140کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔