Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 20, 2017 01:24 pm views : 763

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets DG ANF Masarrat Nawaz Malik
  • Urdu

کراچی ، منشیات جیسی موذی لعنت سے نوجوان نسل کو محفوظ رکھنا ہو گا، گورنر سندھ

کراچی میں اینٹی نار کوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مسرت نواز ملک نے گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے کمانڈر بریگیڈیئر نو ر الحسن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں منشیات کے خاتمہ، اس میں مبتلاء افراد کے علاج و معالجہ، اینٹی نا رکوٹکس فورس کی کارکردگی ، صوبہ میں اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشرہ کو منشیات جیسی موذی لعنت سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو اس سے محفوظ بنانے کے لئے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس ضمن میں انسداد منشیات فورس اہم کردار ادا کررہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے ، اس موذی مرض میں سینکڑوں قابل، لائق ، ہونہار اور با صلاحیت نوجوان اپنا مستقبل تاریک کر چکے ہیں ہمیں اپنی نسل کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا نا ہو نگے اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون و وسائل فراہم کرے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اینٹی نا رکوٹکس فورس کا نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے بلکہ اس موذی مرض میں مبتلاء4 افراد کی دوبارہ بحالی کے لئے لیاری میں اسپتال کا قیام قابل تحسین ہے ،علاج و معالجہ کے بعد متعدد افراد منشیات چھو ڑ کر دوبارہ اپنی معمول کی زندگی گذارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کا اصل ہدف اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ ہوتے ہیں اس لئے تعلیمی اداروں کے اطراف بھی ان منشیات فروشوں پر سخت نظر رکھنا ہوگی۔
ملاقات میں میجر جنرل مسرت نواز ملک نے گورنر سندھ کو اینٹی نا رکوٹکس کی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، حالیہ دنوں میں بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات اور اس میں ملوث عناصر کو پکڑا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی ہدایت کے مطابق صوبہ میں منشیات فروشوں کے خلاف مربوط اور موئثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ، عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ادارہ نے مہم بھی شروع کی جس کے بھی مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved