Jul 20, 2017 02:09 pm
views : 638
Location : Faizan e Madina
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhtar Media Talk
کراچی،میئر کراچی وسیم اختر کی فیضان مدینہ آمد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
مئیر کراچی وسیم اختر،خواجہ اظہار الحسن و دیگر رہنما ایم کیو ایم فیضان مدینہ پہنچے اورمرکزی مجلس کے عہدیداران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر فیجان مدینہ کی مرکزی مجلس کے ذمہ داران نے میئر کراچی کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلس
کیذمہ دار سلیم یوسف نے کہاکہ بقرعید آنے والی ہے ،اس لئے قربانی کے بعد
پھیلنے والی آلائشوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس
سلسلے میں آج میئر کراچی سے ملاقات کی تھی۔
میئر کراچی وسیم اختر نے فیضان مدینہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
کہا انہوں نے کراچی کے مسائل پر بات چیت کی، فیضان مدینہ کی انتضامیہ کو
مکمل یقین دلاتا ہوں کہ انکے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
میئر کراچی نے کہا کہ اب تو مسجدوں میں بھی گٹر کا پانی داخل ہو رہا ہے،علماء کرام کراچی کے مسائل کے لئے آواز بلند کریں۔