پشاور،طلباء تنظیموں کا ایف سی آر کے قانون کے خلاف احتجاج
فاٹا اصلاحات کے حق میں طلبہ تنظیموں کی جانب سے حقوق قبائل کے نام پر
اسٹیڈیم چوک تا گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی اور گورنر ہاؤس کے سامنے
دھرنا بھی دیاگیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں میں ضم کیا
جائے،ریلی میں سماجی اور سیاسی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اسلام آباد کا رخ کر
ینگے ،ایف سی آر کو جلد از جلد ختم کیا جائے اور قبائلیوں کو ان کے حقوق
دیئےجائیں تاکہ وہ خوش و خرم اپنی زندگی گزار سکیں۔
اس موقع پر مظاہرے میں شریک خاتون لیلٰی شاہنواز نے کہا کہ ہماری ریلی کا
مقصدہے کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیا جائے اور قبائلیوں کی شکایات کا
ازالہ کیا جائے۔
ایک نوجوان نے کہا اب ہم اپنا حق لئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔