Jul 20, 2017 02:58 pm
views : 961
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Air Vice Marshal Muhammad Haseeb Paracha
کراچی ، ایئر فورس کی کارکردگی قابل فخر ہے، گورنر سندھ محمد زبیر
کراچی میں گورنر سند ھ محمد زبیر سے کمانڈر سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس
مارشل محمد حسیب پراچہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایئر فورس
کی تربیتی صلاحیتوں ، کارکردگی ، جاری صورتحال اور دیگر اہمیت کے امورپر
تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت
کی نگہبان ہے ، بیرونی خطرات سے نمٹنے میں ایئر فورس کی کارکردگی قابل فخر
ہے ، دشمن کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج با الخصوص ایئر فورس نا قابل
یقین کارکردگی کا مظاہرہ دکھا چکی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا پاکستان کی ایئر
فورس کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ایئر فورس ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے اسے جدید
تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے ، بیرونی
اور اندرونی جاحیت سے نمٹنے میں ایئر فورس کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے ،
حالیہ ضرب عضب میں ایئر فورس نے ایک بار پھر اپنی زبردست صلاحیتوں کا
مظاہرہ کرکے قوم کو اندرونی دشمن سے نجات دلائی۔
انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کی بدولت ہماری فضائی سرحدیں محفوظ ہیں ، ہمہ
وقت چوکس مسلح ایئر فورس کے باعث دشمن کو جرات نہیں کہ وہ وطن عزیز کو میلی
آنکھ سے بھی دیکھ سکے۔ ملاقات میں ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے
گورنر سندھ کو ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری سمیت دیگر امور سے
تفصیلی آگاہ کیا۔
انہوں نے بتا یا کہ ایئر فورس تربیتی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی
اداروں کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ
نوجوان کیڈٹ اعلیٰ معیار کی تربیت کے ساتھ جدید خطوط پر اپنی صلاحیتوں کا
لوہا منوا سکیں۔