کراچی، گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی سڑکوں پر تاحال جمع
گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی تاحال سڑکوں پر جمع ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہر کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈپر بارش کا پانی کھڑا ہونے کے سبب دفاتر جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا بارش کا پانی بہت سی مہلک بیماریوں کا سبب بن
رہا ہے۔شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس سے گزرنا محال ہو گیا
ہے اور نظام زندگی بھی متاثر ہو رہا ہے۔ پسماندہ علاقوں کی سڑکیں بھی
بارشوں کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بدحالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ
موسمیات کے مطابق شہر میں 22 اور 23 جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے جب کہ
آج ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔