راولپنڈ ی ، بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کے 5 فوجی ہلاک، آئی اس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر ایل او سی پر
سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک فوجی جوان سمیت 3 افراد کو شہید کر
دیا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے بھی 5 فوجی ہلاک
ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر نیزہ پیر، سبز کوٹ
اور کیانی سیکٹرز میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا
جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور دو شدید زخمی ہو گئے، بھارتی فورسز
کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری بھی شہید ہوئے۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں
کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے
جبکہ کئی بھارتی چوکیاں بھی تباہ کردی گئیں، آئی ایس پی آرنے جوابی
کارروائی کی ویڈیو جاری کردی۔
ڈی جی آئی اس پی آر نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا ہمیشہ بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں
پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کردی جس میں کہا گیا
کہ سیز فائر معاہدے کی ہر خلاف ورزی پر ایسا ہی موثر جواب دیا جائے گا۔