Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 20, 2017 05:38 pm views : 575

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، نوازشریف اور ان کے مشیروں کے دماغ اپنی جگہ پر نہیں رہے،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان کے مشیروں کے دماغ اپنی جگہ پر نہیں رہے انہیں اتنے صدمے ملے ہیں کہ یہ سب پاگل ہوچکے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے وکیل سپریم کورٹ میں آکر کہتے ہیں کہ وہ پاپی نہیں، بچوں کے وکیل بھی آکر کہتے ہیں کہ وہ گناہ گار نہیں جب کہ عدالت میں اب تک ایک روپے کا حساب اور شواہد یا ثبوت پیش نہیں کرپائے، عدالت کہتی ہے کہ پاپا بھی پاپی ان کے بچے بھی پاپی اور پچھلے بھی گناہ گار تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حسین اور حسن نوازکے وکیل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے علاوہ دیگر پاکستانیوں کے بھی بیرون ملک کاروبار ہیں ان سے اس طرح کی پوچھ گچھ کیوں نہیں کی جاتی؟ تو انہیں ججز نے جواب دیا کہ بیرون ملک مقیم ہزاروں لاکھوں پاکستانی وزیراعظم نہیں ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اب شریف فیملی کے وکلا یہ چاہتے ہیں کہ یہ مقدمہ نیب کورٹ بھیج دیا جائے تاکہ یہ کیس دوبارہ سے شروع ہو اور نیب پہلے خود تحقیقات کرے پھر ملزمان سے پوچھ گچھ کی جائے اور بعد میں وہ عدالت کو رپورٹ پیش کریں جب کہ یہ کام تو پہلے ہی ہو چکے ہیں اور اگر نیب عدالت میں یہ کیس بھیج بھی دیا گیا تو شریف خاندان کے پاس صرف 2 راستے بچیں گے انہیں گرفتاری پیش کرنا ہوگی یا پھرعدالتوں سے ضمانت کرانی پڑے گی، اس تمام صورتحال کے بعد لگتا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے مشیروں کا دماغ اپنی جگہ پر نہیں رہے اور انہیں اتنے صدمے ملے ہیں کہ وہ سب پاگل ہوچکے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت نے خود کہا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کئے گئے ہیں اب ان پر476 اے کا مقدمہ بنتا ہے جس میں مریم، حسین اور حسن نواز کو 7 سال قید بھی ہوسکتی ہے۔ آج سپریم کورٹ میں پوری شریف فیملی کے وکلا پیش ہوئے لیکن بے چارے کیپٹن (ر) صفدر کا کوئی وکیل نہیں آیا کیوں کہ وہ ماہانا داماد ہیں اس لئے ایسے مسئلے تو بنیں گے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved