Jul 20, 2017 06:45 pm
views : 618
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 358 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 358پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
358پوائنٹس کی کمی کے بعد45059 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 103کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،252کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔