Jul 20, 2017 12:00 am
views : 618
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Maryam Aurangzeb Media Talk
اسلام آباد، عمران خان عدالتوں کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوتے وہ ملک کی تین عدالتوں سے مفرور ہیں،مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ عمران خان کو احتساب کمیشن کا تالاکھول کر اپے منہ پر لگا لینا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم
اورنگزیب نے کہا کہ آج عمران خان کو دہشتگردی کی عدالت نے طلب کر رکھا تھا
لیکن وہ پیش نہیں اور الیکشن کمیشن میں بھی طلب کرنے کے باوجود وہ پیش نہیں
ہوتے ۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ عمران خان جانتے ہیں کہ وہ مجرم
ہیں،انہوں نے پالیمنٹ پر حملہ کیا تھا، انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا
تھا،انہوں کے اسی کی دہائی میں نیازی انٹر پرائزز بنانے کے لئے منی لانڈرنگ
کی تھی اورتحریک انصاف کے لئے یہودیوں اور ہندوؤں سے پیسے لئے تھے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان عدالتوں کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوتے وہ ملک کی تین عدالتوں سے مفرور ہیں۔