کراچی،انتظامیہ کی نا اہلی نے شہریوں کو ڈبودیا
انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے رین ایمرجنسی کے کھوکھلے دعوے شہریوں کو لے
ڈوبے،شہر کی اہم سڑکوں پر کئی فٹ تک بارش کا پانی تاحال جمع ہے،بارش کے
پانی کے سبب جہاں شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں وہیں حادثات میں بھی اضافہ
ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کی خدمت کی دعویدار سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ آج کہیں بھی نظر نہیں آ رہی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجون
محمد اظہر علی نے کہاکہ شہر بھر میں بارش کا پانی کھڑا ہوا ہے،انتظامیہ کو
چاہیے کہ فوری طور پر سڑکوں کی صفائی کریں۔
ایک اور شہری محمد امجد نے کہا کہ تمام سیاستدان صرف وزیر اعظم کے استعفیٰ
کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں،جبکہ عوام کے مسئلہ حل کرنے کے لئے نہ تو وزیر اعلیٰ
سندھ نظر آرہے اور نہ ہی میئر کراچی۔
ایک بزرگ شہری طاہر علی نے کہا کہ نہ جانے کب تک اسی طرح پانی کھڑا رہے گا حکومت کو اس مسئلے کا مستقل حل نکالنا چاہیے۔