واشنگٹن،پاکستانی سفیر اعزازچودھری سے واشنگٹن میں پاک امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
پاکستانی سفیر اعزازچودھری سے واشنگٹن میں پاک امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے
وفد نےملاقات کی،ملاقات میں کانگرس کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن ٹام گیرٹ
بھی شریک ہوئےجبکہ پرنس ولیمزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدرڈیبی جونز
بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران اعزازچودھری نے وفد کو پاکستان میں بہتر ہوتی ہوئی معیشت پر بریفنگ دی اور ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگا ہ کیا۔
اس موقع پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار
مواقع موجود ہیں،امریکی کاروباری افراداور تاجرپاکستان میں سرمایہ کاری
کریں،پر امن پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ اقتصادی
راہداری منصوبے نے پاکستان میں ترقی کےنئےراستے کھولے ہیں۔
پاکستانی سفیر اعزازچودھری نے کہا کہ چین، کوریا، یورپی اور امریکی کمپنیاں
پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں،پاکستان اور امریکہ نے جہاں مل
کر کام کیا وہاں فائدہ اٹھایا،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون
کا مضبوط رشتہ ہے۔
ملاقات میں 2018میں عالمی بزنس کنونشن کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی
جبکہ کاروباری برادری کے لئے ویزا کی سہولیات اور بینکنگ چینلز پر گفتگوبھی
ہوئی۔