Jul 21, 2017 01:47 pm
views : 681
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 354 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،354پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے کومارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس149پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ44673پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر290کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،196کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔