Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 21, 2017 02:47 pm views : 781

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Meets Russian Council general Mr.oleg N.Avdeev
  • Urdu

کراچی،پاک روس تعلقات کے استحکام میں سفارت کار اہم کردار ادا کررہے ہیں,گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دو ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم اور مضبوط بنانے میں سفارت کار اہم کردار ادا کرتے ہیں ، پاک روس دوطرفہ تاریخی ، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کئی برس پر محیط ہیں ، 2011 ءمیں بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں روس نے اپنے سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لیااور مستحکم اور مضبوط روابط قائم کرنے کے لئے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں اپنا اہم شراکت دار قرار دیا جس کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں خوش گوار تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جس میں دونوں ممالک کے سفارت کار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاؤس میں روس کے قونصل جنرل اولگ این ایودیف نے گورنر سندھ سےالوداعی ملاقات کی۔
ملاقات میں خطہ کی جاری صورتحال ، پاک روس دوطرفہ تعلقات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،گورنر سندھ نے کہا کہ پاک روس تعلقات کے استحکام اور روس کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب میں قونصل جنرل اولگ این ایودیف کا کردار اہم رہا ہے جس کو عوام قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے قیام اور گدو اور مظفر گڑھ پاور پلانٹ میں روس کی  تیکنیکی معاونت اہم ثابت ہوئی ، روس کے سرمایہ کاروں کو تھر کول منصوبہ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار دوطرفہ تعلقات کا واضح مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل ماحول ہے روس کے سرمایہ کار بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے فوری منافع حاصل کرسکتے ہیں ، اس وقت دنیا کی تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر کراچی میں منافع بخش کاروبار سے منسلک ہیں ، روس کے سرمایہ کار بھی کراچی شہر کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں اس ضمن میں ا ولگ این ایودیف اپنے ملک میں سرمایہ کاروں کو اس جانب ترغیب دیں ، دو طرفہ تعلقات کے مفاد میں سرمایہ کاری اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔
روسی قونصل جنرل اولگ این ایودیف نے کہا کہ پاکستانی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں ، تعلقات کے استحکام کے لئے کام کیا ،ملاقات میں قونصل جنرل اولگ این ایودیف نے گورنر سندھ کو بتایا کہ دوران تعیناتی انھیں بہت محبت اور پیار ملا ، پاکستانی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں ، میری ہمیشہ سے یہی کو شش رہی کہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں اس ضمن میں روس کے سرمایہ کاروں کو بھی اس جانب راغب کیا کہ کراچی کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔
روسی قونصل جنرل نے مزیدکہا کہ اپنے ملک جاکر وہ سرمایہ کاروں کو کراچی کے حالات اور سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ اور غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منافع بخش کاروبار سے متعلق تفصیل سے آگاہ کروں گا تاکہ زیادہ سے زیادہ روس کے سرمایہ کار سرمایہ کاری میں حصہ لے سکیں ۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved