Jul 21, 2017 03:33 pm
views : 659
Location : Different Areas
Karachi- DG Rangers Sindh visits Different Areas
کراچی،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا مختلف علاقوں کا دورہ
ڈی جی رینجررمیجرجنرل محمد سعید نے آج گلشن اقبال،بہادرآباد،پی آئی
بی،گلستان جوہرکادورہ کیا اور سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جب کہ شہریوں
سے گفتگو بھی کی جہاں شہریوں نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قیام
امن میں کی گئی کاوشوں پر ڈی جی رینجرز کا شکریہ ادا کیا کا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے رینجرز
افسران اورجوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے
لیے شاہراہوں بالخصوص بینک کے اے ٹی ایمز، شاپنگ سینٹر اور پارکس کے باہر
سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا خاتمہ کردیا گیا اور
سیاست سے جبر و زبردستی ختم ہونے کے بعد عوام انتخابی عمل میں بے خوف حصہ
لے رہے ہیں اور اب اسٹریٹ کرائم کا جڑ سے خاتمہ کر کے شہر کو مکمل طور پر
محفوظ اورروشنی کا شہر بنادیا جائے گا۔