Jul 21, 2017 05:23 pm
views : 698
Location : United Nation Office
Islamabad- All Parties Hurriyat Conference (APHC)Protest
اسلام آباد،کل جماعتی حریت کانفرنس کامقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی
دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی قیاد ت میں اقوام
متحد ہ کے مبصر مشن دفتر اسلا م آباد ( شمس پکٹ ) کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کیا گیا ۔احتجاجی مظاہر ے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائد ین کے علاوہ
کشمیر ی مقیم راولپنڈی ، اسلام آباد کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی ۔اس موقع پر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے
قائد ین اورنوجواں کی مسلسل نظر بند ی اور آئے روزشبانہ چھاپوں کی شدید
مذمت کی گئی ۔
مظاہر ے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں سیاسی قائد ین
پر ڈھائے جانے والے مظالم پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہو ئے عالمی برادری سے
مطالبہ کیا گیا کہ وہ حریت قائد ین اور مظلام کشمیر یوں پر دھائے جانے
والے مظالم کو نوٹس لیتے ہو ئے کشمیر میں انسانی حقو ق کی پامالیاں بند
کرانے اور کشمیر یوں کے جائز حقوق دلانے میں اپنابھرپور کردار ادا کریں۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے بھارتی قابض افواج کی طر ف سے مقبوضہ
کشمیر میں قائد ین حریت کوحراساں کرنے اور ان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے
کی شد ید مذمت کی ۔