پشاور،وفاقی حکومت بجلی کے منصوبوں پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،وزیر خزانہ کے پی کے
وزیر خزانہ خیبر پختونخوا مظفر سید کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار
میں سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن وفاق ٹال مٹول سے کام لے کر فنڈ روک
رہی ہیں،موجودہ صوبائی حکومت نے صحت اور تعلیم پر بہت توجہ دی۔
ریفارم اسٹریٹجی کی تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئےوزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت
اورتعلیم پر بہت توجہ دی اورحکومت کا مقصد اختیارات کی نیچے تک منتقلی ہے۔
وزیر خزانہ کے پی کے نے کہا کہ موجودہ حکومت لانگ ٹرم پلاننگ کر رہی ہے سب
سے زیادہ توجہ اداروں کے ریفارم پر دی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے
بجلی کے منصوبوں پروفاق ٹال مٹول سے کام لے رہی ہےجس کی وجہ سے منصوبے
تاخیر کے شکار ہیں۔