Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 21, 2017 06:34 pm views : 733

Location : CM House

Karachi- CM Sindh meets UK Head of Department of International Development (DFID) Ms Joanna Reid
  • Urdu

کراچی ، سندھ کے 45 ہزار اسکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت اساتذہ کی نگرانی کا نظام قائم کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی بین الاقوامی شعبہ ترقی کی سربراہ جوانہ ریڈ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔
صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، سیکریٹری تعلیم عبدالعزیز عقیلی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، آر ایس یو کے فیصل عقیلی و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں سال شعبہ تعلیم میں بائیومیٹرک سسٹم کے رائج ہونے سے بدعنوانیوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی، جدید ترین تقاضوں کو مدنظر رکھ کر 45 ہزار اسکولوں میں اساتذہ کی نگرانی کا نظام قائم کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شرکاء کو بتایا کہ رواں سال تعلیم کی بجٹ 164.217 بلین ہے جس میں ترقیاتی بجٹ 151.892 بلین رکھا گیا ہے، رواں سال 211 ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے۔ تعلیم ہی ترقی اور خوشحالی کا واحد زینہ ہے، معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے سندھ میں محکمہ خزانہ اور تعلیم میں مکمل مانیٹرنگ کے ساتھ آڈٹ یونٹ قائم کئے گئے ہیں، جس سے مالی تسلط بہتر ہوا ہے۔ شعبہ تعلیم کے فروغ کے لئے ادارہ جاتی میکنزم بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت 45 ہزار اسکولوں میں اساتذہ کی نگرانی کا نظام قائم کیا ہے۔رواں سال 38 پرائمری و ایلیمنٹری اسکولوں کو اپگریڈ کرکے سیکنڈری اسکول کردیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر جام مہتاب ڈہر نے بتایا کہ انتظامی کیڈٹ کو ہم نے ٹیچرز کیڈٹ کی تعلیم سے بلند پایہ کیا ہے۔ طالب علموں کو بہتر تعلیم دینے کے لئے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائے ہیں۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اسکولوں میں سولر انرجی سے بجلی چلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ا سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کا کام کافی حد تک مکمل کرلیا گیا ہے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے برطانوی وفد کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ شعبہ تعلیم کی پائیدار اور دیرپا ترقی کے سلسلے میں کسی طرح کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کرتے، وہ ہر دو ماہ بعد اس سلسلے میں ہونے والے فیصلوں کا خود جائزہ لیتے ہیں۔ جس پر برطانوی وفد کی سربراہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو عام لوگوں کے لئے قابل رشک بنانے کی خواہش لائق تحسین ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved