پشاور ،وومن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام نمائش کا انعقاد
پشاور وومن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ہنر مند خواتین کے لئے نمائش کا
انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے ہنر مند خواتین نے شرکت کی، اور اپنے
ہاتھ سے بنی اشیاء کو اس نمائش میں رکھاتاکہ مارکیٹ میں اس کی مانگ میں
اضافہ کیا جا سکے۔
پشاور کے مقامی ہوٹل میں وومن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام خواتین کے لئے
منعقد کی جانے والی نمائش میں 300سے زائد ہنر مند خواتین نے مختلف سٹالز
لگائےجس میں خوبصورت دستکاری والے کپڑے اور ہاتھ سے بنے ڈیکوریشن پیس کی
نمائش کی گئی۔ پروگرام میں شریک مہمانوں نے ہنر مند خواتین کے ہاتھ سے بنی
اشیاء کے نمونے دیکھےاور انہیں سراہا۔
نمائش میں شریک ایک خاتون نے ذرائع بالاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات سےہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،حکومتی
سطح پر بھی خواتین کے لئے اس قسم کی نمائش کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ وہ
بھی مردوں کی طرح اپنے خاندان کی کفالت کر نے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
ایک اور خاتون نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد ہنر مند خواتین کی بنی اشیاء کو
مارکیٹ میں متعارف کرانا ہے تاکہ اندرون اور بیرون ملک ہاتھ سے بنی اشیاء
کو فروغ ملے۔