Jul 22, 2017 02:34 pm
views : 925
Location : ATF Traning School
Quetta- Passing Out Parade at ATF Training School
کوئٹہ، اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے
وزیراعلی بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی تربیت کا اعلی معیار
دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے،گزشتہ برس بلوچستان کانسٹیبلری کی صلاحیتوں کا
جائز لیا تو میں نے ایلیٹ فورس کے قیام کا وژن پیش کیا،یہ فورس 1 ہزار
جوانوں پر مشتمل ہوگی۔
نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب تک 7 سوسے زائد جوان تر
بیت حاصل کر چکے ہیں،جوان عوام کی عز ت آبرو،جان و مال کا تحفظ اپنا فرض
سمجھ کر کریں ،مجھے یقین ہے کہ یہ جوان بلوچستان کے مخصوص حالات اورچیلنجز
کا سامنا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ اس وقت صوبے کو امن و امان کےحوالےسے کئی
چیلینز در پیش ہیں ،ٹارگٹ کلنگ ،دہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملے ہمارے
لئے لمحہ فکریہ ہیں،صوبائی پولیس ان حالات کا نہایت جوانمردی سے مقابلہ کر
رہی ہے۔
نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر
کے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں،جوانوں کے ساتھ ساتھ شہدا
پولیس کو بھی سلام پیش کرتا ہوں،بلوچستان حکومت ہمیشہ بلوچستان پولیس کے
ساتھ کھڑی ہے۔
نواب ثنا اللہ زہری نے مزید کہا کہ حکومت نے پو لیس کو جدید تر بیت اور
اسلحہ اور ساز و سامان سے لیس کر دیا ہے جس کے نتائج مثبت آرہے ہیں،ایلیٹ
فورس کے لئے 40 فیصد کےخصوصی الاونس کی منظوری دے چکا ہوں جس پر جلد
عملدرآمد ہوگا۔