Jul 22, 2017 03:40 pm
views : 765
Location : Garden Headquarter
Karachi- Korangi Mobile Van Firing Incident, Funeral Prayer
کراچی ، گزشتہ روزکورنگی میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
گزشتہ روز کورنگی میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
کراچی کےعلاقے کورنگی میں گزشتہ روز دارالعلوم روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان
کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار اے ایس آئی قمر الدین، کانسٹیبل بابر اور
افضل شہید ہوئے تھے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زاہد عالم بھی جاں
بحق ہوا۔
آج صبح کے اوقات میں پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں شہید پولیس اہلکاروں کی
نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز
میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس
حکام نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد گزشتہ روز کورنگی میں شہید ہونے والے
تین پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔ شہید ہونے
والے تین پولیس اہلکاروں کو پولیس کی سلامی پیش کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سند ھ
سید مراد علی شاہ ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اورآئی جی سندھ
اے ڈی خواجہ نے نماز جنازہ کے بعد شہید ہونے والوں کے ورثا ء سے تعزیت کا
اظہار کیا۔