کراچی ، پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ، شہر یوں کی آراء
سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصہ محفوظ کر لیا
گیاہے،سپریم کورٹ میں تین رکنی پانامہ عملدرآمد بنچ نے کیس کی سماعت مکمل
کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے پانامہ کیس کے علاوہ بھی ملک میں کرپشن ہو رہی ہے خوشحال
پاکستان کے نام پر پاکستان کو ہی لوٹا گیا جبکہ چھوٹے اداروں میں بھی کرپٹ
عناصر کے خلاف کارروائی بہت ضروری ہے تاہم سپریم کورٹ سے انصاف اور حقائق
پر مبنی فیصلے کی توقع ہے جبکہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرکے
لوٹا گیا پیسہ واپس لایا جائے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکاندا رشاہد احمدخان
نے کہاوزیر اعظم کو چلے جانا چاہیے اور کسی ایسے شخص کو آنا چاہیے جو ملک
بھر کی طرح کراچی کے لئے بھی کام کرے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کرے۔
ایک بزرگ شہری دارمختار احمد نے کہ حکمران عوام کو لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں انکا احتساب بہت ضروری ہے۔
رٹائرڈ سرکاری ملازم محمد انیس نے کہاپانامہ کے علاوہ اور بھی اسکینڈل باقی
ہیں ،خوشحال پاکستان کے نام پر ملک کو لوٹا گیا،شہر بھر میں لگے مہنگے
دروازے کہاں گئے،کے الیکٹرک کا احتساب کیا جائے جو تانبہ بیچ کر کھا
گئی،عروج کو زوال ہے کرپشن کرنے والے پانامہ کیس سے سبق سیکھیں۔