کراچی، سول سوسائٹی کا مسجد اقصیٰ کو بند کرنے پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کراچی میں سول سوسائٹی کی جانب سےقبلہ اول مسجد اقصیٰ کی صہیونی ناکابندی
اور نمازیوں پر پابندیوں پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔سول
سوسائٹی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے
باہر کیاگیا۔مظاہرے میں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر
غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ
کےخلاف جاری سازشوں اورحالیہ دنوں صیہونیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں
مزمت کی گئی تھی۔مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کو اسرائیل کے خلاف معصوم
فلسطینیوں کا خون بہانے پر سخت مذمتی بیان دینے ہونگے اوراس مسئلے کو موثر
طور پر دنیا کے سامنے اٹھانا ہوگاتاکہ اسرائیل کواس کی غنڈہ گردی سے روکا
جاسکے۔قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں جلداز جلدمسلمانوں کو آزادی کے ساتھ نماز
پڑھنے کی اجازت دی جائے۔