لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
سیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرا کے اشرافیہ کہلانے والوں کو
بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔قرضے معاف کرانا اورقومی وسائل کو لوٹنا
قومی جرم ہے۔قوم کی دولت لوٹنے کے جرم میں جو بھی شریک ہے، اس کا بلاتفریق
احتساب ہونا چاہیے۔
محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بے بنیاد الزامات
کا حقیقت سے دور دور تک کا واسطہ نہیں۔ جھوٹ کی داستانیں جھوٹ کے ماہر
سیاستدانوں نے از خود گھڑی ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم
لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو صحیح راستے پر ڈالا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا بے بنیاد الزام لگانے والے ملک کو ترقی کی پٹری سے
اتارنا چاہتے ہیں۔قوم ایسے بازی گر سیاستدانوں کے مکرو فرویب میں نہیں آئیں
گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کی خدمت کے منشور پر عمل پیرا رہے
گی۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے پرویز ملک، اسدالرحمن، خالد جاوید وڑائچ اور ایم پی اے محمود قادر خان شامل تھے۔