پشاور،اقلیتی تنظیم کی جانب سے تعلیم میں کوٹا بڑھانے کے لئے احتجاج
پشاور میں اقلیتی تنظیم کی جانب سے پشاور پریس کلب کے سامنے تعلیم میں کوٹا پانچ فیصد بڑھانے کے لئے احتجاج کیا گیا۔
پاکستان مائنارٹیز یونٹی کونسل کی جانب سے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی
مظاہرے میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر حکومت کے
خلاف نعرے اور مطالبات درج تھے۔
مظاہرین نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد
تعلیم میں اقلیتوں کے کوٹے کو بڑھایا جائے تاکہ وہ تعلیم یافتہ ہو کر ملک
کی خدمت کر سکیں ،ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے لیے ہر تعلیمی ادارے میں کوٹہ
مختص ہے لیکن ہم ہندو سکھ اور عیسائی برادری کے لیے کوٹہ مختص نہیں۔
مظٓہرین نے کہا کہ اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی جائے کہ
پاکستان میں اقلیتوں کا مکمل تحفظ کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان
مائنارٹیز یونٹی کونسل کے رہنما نے کہاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے ہمارے بچے
عملی زندگی میں آگے نہیں بڑھ پارہے،حکومت وقت کو چاہیے کہ فاٹا سے تعلق
رکھنے والے افرادکی طرح اقلیتوں کو بھی آگے لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔