لاہور،عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے , خواجہ عمران نذیر
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے شاہدرہ کے علاقے میں فری آئی کیمپ کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر
نے کہا کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی
اولین ذمہ داری ہے او رحکومت اس ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے عوام کی دہلیز
پر تشخیص و علاج کی سہولیات فراہم کررہی ہے اور خصوصی طور پر فری کیمپس بھی
لگائے جارہے ہیں۔
شاہدرہ کے علاقے لاجپت روڈ پر فری آئی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر صوبائی
وزیر نے کہاکہ مربوط سکریننگ کیمپس مختلف بستیو ں اور شہروں میں لگائے
جارہے ہیں اور فری آئی کیمپس بھی منعقد کئے جارہے ہیں جہاں مختلف بیماریوں
کے حوالے سے بلڈ سکریننگ کے ذریعے تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی
جارہی ہیں اور اب آنکھوں کے معائنہ کے لئے آئی کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ
شروع کردیاگیاہے جس سے بیماریوں کی روک تھام کے ساتھ لوگوں میں صحت کے بارے
میں شعور اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی