حیدر آباد،بائی پاس کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ،20 افراد زخمی
حیدرآباد بائی پاس کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے مین بیس کے قریب افراد زخمی ہیں۔
ٹنڈو آدم سے کراچی جاتے ہوئے مسافر کو چ چھلگری تھانے کے قریب حادثے کا
شکار ہوئی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کی نتیجے میں 20افراد زخمی
ہوگئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور
زخمیوں کی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
زخمیوں میں 4خواتین، 3بچے اور 13مرد شامل ہیں تاہم ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔