کراچی،ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال،مسافر رل گئے
ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال کے سببب کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کا جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریلوے ڈرائیورز نے تیزگام ، قراقرم ایکسپریس ، فرید ایکسپریس ، خیبر میل ،
علامہ اقبال ، ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کو روہڑی ، محراب پور ،
خیرپور اور دیگر سٹیشن پر روکا جس کے باعث ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا،
ہڑتال کے باعث لاہور ریلوے سٹیشن پر شالیمار ایکسپریس ، کراچی ایکسپریس ،
نائٹ کوچ سمیت متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں،مسافر انتظار کی سولی پر
لٹک گئے۔
کراچی ریلوے سٹیشن پر ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث مسافر ٹرین کا انتظار
کرتے رہے اور ریلوے انتظامیہ کو کوستے رہے، ٹرین ڈرائیور کے مطالبات تھے کہ
مائلج الاؤنس ، برطرف ڈرائیوروں کی بحالی اور پے سکیل اپ گریڈ کیا جائے۔
ہڑتال کے بعد حکام ایکشن میں آئے ، متبادل ڈرائیوز کا انتظام کیا اور مختلف ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ساہیوال جانے
والے ایک بزرگ شہری مہربان خان نے کہا کہ ایمرجنسی میں آئے تھے جبکہ
جہازاوں کے ٹکٹ نہ ملنے کے سبب یہاں آئے تھے ۔حکومت کو چاہیے کہ عوام کی
مشکلات کا زالہ کریں۔
بہاول پور جانے والے شہری جعفر حسین نے کہا کہ صبح سات بجے سے آئے ہوئے ہیں
،انتظامیہ کہتی ہے کہ گاڑیاں تاخیر سے آرہی ہیں،ڈرائیوروں کا مسئلہ حل
کرکے عوام کے لئے آسانی کی جائے۔
ایک اور نوجوان رضوان حیدرنے کہا کہ حکومت کے مسئلے حل ہی نہیں ہوتے
ڈرائیوروں کی ہڑتال کے نتیجے میں عوام پریشان ہو رہی ہے،حکومت ڈرائیوروں کے
جائز مطالبات پورے کرے۔