ملتان،پانامہ کا فیصلہ جتنا جلد ہو بہتر ہوگا،یوسف رضا گیلانی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق اجنوبی پنجاب سمیت صوبے بھر میں احتجاج شروع کردیا ہے۔
پانامہ کیس کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا
سب کو انتظار کرنا چاہیے، لیکن موجودہ صورت حال میں عدالت اگر جلد فیصلہ
سنا دے تو بہتر ہوگا،کیس کا فیصلہ جتنی جلدی آجائے گا اتنا جلدی ہی حالات
نارمل ہوجائیں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظمنے کہا کہ پاناما
کیس میں وزیر اعظم کو کوئی سازش ہوتی نظر آرہی ہے تو وہ عوام کو اعتماد میں
لیں۔
انتخابات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سابق وزیراعظم اور پاکستان
پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا موقف
واضح ہے کہ اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے اور الیکشن 2018 میں ہی
ہونے چاہیے اور جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی پارٹی ہے موقع پرست آتے
جاتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے نمائندے بھی اپنے حلقوں میں جارہے ہیں،
پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے
پر ابھی غور کررہا ہوں، منشور سے متعلق پیپلزپارٹی کی کمیٹی تشکیل پاچکی
ہے، بھٹو دور میں بھی پیپلزپارٹی نے منشور کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی
تھی۔