Jul 24, 2017 12:50 pm
views : 704
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index rises by 76 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،76 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس76پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45371پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں سے 146کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔