ننکانہ صاحب ،سال سے روپوش اہم اشتہاری شعبان عرف مٹھو گرفتار
ننکانہ صاحب کے مشہورمقدمہ قتل میں 13سال سے روپوش ٹاپ ٹین اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے لیے ڈی پی او کانقدانعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان ، ملزم نے2004میں سبزی منڈی کے آڑھتی ملک عبدالغفار کو لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا تھا۔
اس سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل عمر فاروق بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملزم شعبان عرف مٹھو سبزی منڈی کے معروف آڑھتی ملک عبدالغفار کو لین دین کے تنازعہ پر چھری کے وار کر کے بے در دی سے قتل کر کنے کے بعدفرار ہوگیاتھا اس دوران پولیس نے کئی بار اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔
تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی سرکل نے کہا کہ ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمرنے ضلع بھر کے اشتہاری ملزمو ں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایت دی جبکہ طویل عرصہ سے گرفتار نہ ہونے والے ٹاپ ٹین ملزم شعبان عرف مٹھو کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب محمد علی چدھڑ اور مظہر حسین انچارج انوسٹی گیشن پر مشتمل ٹیم نے شب وروز محنت کر کے تمام تر محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاجوشیخوپوہ رینج کی تاریخ کا پہلا کارنامہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے اس قابل ستائش کارکردگی پر پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے جومحکمہ پولیس اور مذکورہ پولیس ٹیم کے لیے قابل فخر بات ہے جس سے محکمہ پولیس کا مورال بلند ہوا ہے۔