لاہور ،چڑیا گھر انتظامیہ کا واک تھرو برڈ آوری بنانے کا فیصلہ
پرندوں کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری،لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کا واک تھرو برڈ آوری بنانے کا فیصلہ،این سی اے کے طلبا سے منفرد برڈ آوری ڈیزائن کرنے کے لئے مدد جانب لی۔
قدرت کا حسین شاہکار پرندے ،خوبصورت آوازوں میں چہچہاتے،اونچی اڑان بھرتے اور ہوا کے دوش پر اٹھکھیلیاں کرتے سبھی کے دلوں کو لبھاتے ہیں، ان کے دیدہ زیب رنگوں اور انفرادی خوبصورتی کو قریب سے دیکھنا ہر کسی کا شوق ہوتا ہےلیکن موجودہ تیز رفتار وقت میں قدرت کے اس انمول تحفے کو شہری آبادی میں دیکھنا ناممکن ہےجس کے لئے لاہور چڑیا گھر میں اس کا انتظام کر لیا گیا ہے،اب شہریوں کےلئے لاہور چڑیاگھر میں واک تھرو برڈ آوری بنا ئی جائے گی۔
لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا ہے کہ واک تھرو برڈ آوری کے لئے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس خالد عیاض خان سے منظوری لے لی گئی ہے، منصوبے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔
نئی بننے والی برڈ تھرو آوری میں سیاحوں کے لئے ٹکٹ بھی مقرر کیا جائے گا جس کا حتمی فیصلہ چڑیا گھر کی انتطامی کمیٹی کرے گی۔
شہر کی ہنگامہ خیز زندگی میں ہم قدرتی ماحول سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ایسی مصروف اور تیز ترین زندگی میں لاہور زو کی واک تھرو آوری ہمیں قدرت کے ان حسین شاہکاروں کو قریب سے دیکھنےکا موقع فراہم کرے گی۔