Jul 24, 2017 05:30 pm
views : 769
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meeting about Independence day
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلا س میں پاکستان کے70ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیاگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان کا عظیم خطہ لازوال قربانیوں کے باعث حاصل کیاگیا۔ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی۔یوم آزادی کی 70سالہ تقریبات کوبھرپور اندازسے منایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا یوم آزادی کی تقریبات میں تحریک پاکستان کے ہیروزکوزبردست طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھر پور طریقے سے مناتی ہیں۔آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔یوم آزادی کی70ویں سالگرہ ایک عظیم موقع ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا اس عظیم موقع پر ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہے کہ 70سال میں ہم نے کیا کھویااور کیا پایا۔صوبائی ،ڈویڑن،ضلع،تحصیل اوریونین کونسل کی سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔تاریخی اوراہم عمارتوں کو لائٹس کے ذریعے روشن کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرامزمنعقد کیے جائیں گے۔سٹی پریڈ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔سب کمیٹیاں تمام پروگرامزاور تقریبات کو حتمی شکل دیں گی۔یوم آزادی کی تقریبات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن نے 70ویں یوم آزادی کے حوالے سے مجوزہ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود ،حمیدہ وحید الدین،جہانگیر خانزادہ،مختار احمد بھرت،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے شرکت کی۔