Jul 24, 2017 06:12 pm
views : 817
Location : Ferozepur Road
Lahore- Atleast 14 Expired and 20 Injured in Bomb Blast
لاہور، فیروزپور روڈ پر دھماکے سے 14 افراد جاں بحق ، 20 زخمی
لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کے مطابق لاہور میں فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی آکر رکی جس کے بعد زوردار دھماکا ہوگیا اور وہاں کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہےاور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارنسک ماہرین نے موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
علاقے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔ پنجاب حکومت کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو بھی گرایا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔