Jul 24, 2017 06:23 pm
views : 742
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index rises by 234 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 234پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس234پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45529 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 116 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔