لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ
نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے گورنر سٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالنے پر طارق باجوہ
کو مبارکباد دی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا
وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔
پاکستان کی معیشت ٹیک آف کرچکی ہے۔معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے فوائد عوام
کو مل رہے ہیں۔ رکاوٹوں کے باوجود معیشت مستحکم ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں کا
تسلسل ضروری ہے۔عالمی ادارے بھی پاکستان میں مستحکم ہوتی معیشت کا برملا
اعتراف کر رہے ہیں۔