کراچی ،سندھ حکومت صوبے بھر میں 2000 آر او پلانٹس لگانے جارہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت آر اور پلانٹ سے
متعلق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء محمد علی
ملکانی، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری ا?بپاشی، سیکریٹری اسپشل
انیشٹو، اسپیشل سیکریٹری توانائی و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ
بند پلانٹس کی شکایات موصول ہونے سے پتہ چلتا ہے کہ صوبے کی عوام آر او
پلانٹس سے مستفید ہورہی ہے، پیسہ بھی خرچ کریں اور عوام کو فائدہ بھی نہ ہو
تو تکلیف کی بات ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری اسپیشل انیشٹو اعجاز خان نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ
سندھ حکومت 12.2 بلین لاگت سے صوبے بھر میں 2000 آر او پلانٹس لگانے جارہی
ہے۔ اس وقت 1558 آر او پلانٹس لگائے جارہے ہیں جن میں سے 1202 آر او پلانٹس
فعال ہیں۔ فعال پلانٹس میں سے 1050 یونٹس کے 300 پلانٹس شمسی توانائی پر
چل رہے ہیں۔ مزید آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں مالی سال 750 آر او
پلانٹس لگنے ہیں جن میں 602 لگ چکے ہیں اور 379 فعال ہیں۔