Jul 25, 2017 02:11 pm
views : 761
Location : Ferozepur Road
Lahore- Suicide Blast, Morning Story
لاہور،خودکش دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت26 افراد شہید،شہر کی فضا سوگوار
ارفع کریم ٹاور کے قریب گزشتہ روز دھماکے کے بعد لاہور کی فضاسوگوار ہے
جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،دھماکے میں 26 افراد شہید اور 57
زخمی ہو ئے تھےشہر بھر میں پولیس موبائلوں کا گشت بڑھادیا گیا ہے اورجگہ
جگہ ناکے لگا کر تلاشی لی جارہی ہے جبکہ فیروز پور روڈ کو شواہد جمع کرنے
کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے
بعد کاہنہ سے لاہور کی طرف جانے والی سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہوگئی۔
دھماکے میں شہید 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور شہداء
کی میتیں آبائی گھروں کو روانہ کردی گئیں،فیروزپور روڈ بم دھماکے کے50 سے
زائدافراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 6 زخمیوں کوطبی امداد کے
بعد اسپتال سے گھر بھیج دیا گیاہے،اسپتال ذرائع کے مطابق 22 افراد کا پوسٹ
مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، فیروزپور بم دھماکے کے 56 زخمیوں کو اسپتال منتقل
کیا گیا تھا،دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے دھماکے میں استعمال کی گئی
موٹرسائیکل کا بھی سراغ لگالیاہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہاہمیں
زخمیوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا میں اپنے بھائی کی شکل دیکھنے کو ترس گئی
ہوں۔
ایک بزرگ شہری نے کہاکہ اپنے بھانجے ارشد کو ڈھونڈ رہا ہوں تاہم کوئی معلومات نہیں دی جارہی۔