Jul 25, 2017 03:05 pm
views : 748
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Mir Shakeel ul Rehman Media Talk
اسلام آباد، کے پی کے،کی حکومت ہمیں سب سے زیادہ اشتہارات دیتی ہے،میر شکیل الرحمٰن
نجی میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو صرف
الزامات لگانا آتا ہے،میں نے تین مرتبہ عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں
کہا کہ میٹنگ بلائیں اور ہمارے اوپر لگائے گئے الزامات ثابت کریں، انہوں نے
حامی تو بھرلی لیکن ابھی تک میٹنگ نہیں بلائی گئی،برطانیہ کی عدالت میں
بھی ہم جیتے ہیں اور ہما رے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر
شکیل الرحمٰن نے کہاہمارے تمام خبریں بالکل ٹھیک ہیں سوائے ایک خبر کے اور
پیشہ صحافت میں غلطیاں ہوتی ہیں اور ہم اسے تسلیم کرتے ہیں،میر شکیل
الرحمٰن نے کہاکہ عمران خان بغیر ثبوت کے الزامات لگاتے ہیں ،عمران خان
برطانیہ کی سرزمین پر الزامات لگا کر دکھائیں،جبکہ کے پی کی عمران خان کی
حکومت ہمیں سب سے ذیادہ اشتہارات دیتی ہے۔
میڈیا گروپ کے بانی نے مزید کہاعمران خان کو الزامات لگانے کا شوق ہے تو
لگائیں تاہم میں یہ تجویز دیتا ہوں کہ دس صحافی اور عمران خان کی جانب سے
دس افراد پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جائے فیصلہ ہوجائے گا کہ کون صحیح ہے اور
کون غلط،ہمیں رنجشیں بڑھانے کے بجائے ختم کرنی چاہئیں۔