پشاور، ملک بھر کی طرح پشاورسے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی آپریشن شروع
ملک بھر کی طرح پشاورسے عازمین حج کی حجاز مقدس پر روانگی کاآپریشن شروع ہو
گیا۔نجی ائیرلائن کے ذریعے180عازمین حجاز مقدس روانہ
ہوئے۔گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے عازمین حج کو الوداع کیا۔عازمین
کی روانگی سے قبل ملک کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔۔ عازمین حج کے لیے حاجی
کیمپ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔
خیبر پختونخوا سے انتیس ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر یں گے۔ پشاور سے
پہلی حج فلائٹ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ پری آپریشن
چھبیس اگست تک جاری رہے گا۔ قومی ایئرلائن کی ستائیس پروازوں کے علاوہ نجی
ایئرلائنز کی اکتالیس پروازیں پشاور سے جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی۔ حاجی
کیمپ میں عازمین کی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ عازمین کے لیے
ضروری اشیاء کی خریداری لیے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے بھی سخت
انتظامات کیے گئے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا سے 29 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرینگے، پہلے
دن نجی ائیر لائن کے ذریعے چارسو سے زائد افرادباچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ
سے جدہ پہنچ گے۔ پشاورسے حج آپریشن کے دوران۔قومی ائیرلائن کی27 جبکہ نجی
اور غیرملکی ائیرلائنز کی 41 پروازیں پشاور سے جدہ اور مدینہ منورہ روانہ
ہونگی۔
پشاور کے حاجی کیمپ میں حج کی سعاد ت حاصل کرنے والوں کے لیے انتظامات مکمل
کرلیے گئے ہیں۔ عازمین حج کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے جبکہ سفری سامان اور
دیگر ضروری اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
کیمپ کی سیکورٹی پولیس اور اسکاوٹس نے سنبھالی ہے جبکہ پری حج آپریشن کا سلسلہ 26 اگست تک جاری رہے گا۔