Jul 25, 2017 06:27 pm
views : 785
Location : Ittefaq Hospital
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif visits to Ittefaq Hospital
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا اتفاق ہسپتال کا دورہ
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اتفاق ہسپتال کا دورہ
کیا۔وزیراعلیٰ نے کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد
اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے۔زخمی ہونے
افراد اور پولیس اہلکاروں کے پاس فردا فردا گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نیزخمیوں
کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے
والے افراد سے اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس میں
معصوم لوگوں اور پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دہشت گردی کا بدترین واقعہ
ہوا ہے۔ بزدل اور درندہ صفت دشمن نے سفاکانہ کارروائی کی ہے۔قوم اس کا بدلہ
ضرور لے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اپنے
عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں
دینے والی بہادر قوم کے ارادوں کومتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔دہشت گردی کے خلاف
جنگ میں بہنے والا خون رنگ لائے گا۔دہشت گردی کی جنگ کے شہداء کی قربانیاں
رائیگاں نہیں جائیں گی۔